تازہ تر ین

لاہور قلندرز کے 163 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ

 دبئی(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور پال ڈیوچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے 56 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم فخر زمان 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے آغا سلمان صرف 8 رنز ہی بناسکے  جب کہ اوپنر پال ڈیوچ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 62 رنز بنائے تاہم 122 کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کی شاندار کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر خاص مزاحمت نہ کرسکا، دنیش رامدین بھی صرف 9 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مڈل آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان برینڈن مک کولم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 13 گیندوں پر 34 رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ مدمقابل ہو رہی ہیں، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ابھی تک اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain