لاہور: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد نے مجرم کے اہلخانہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
مقتول زینب کے والد امین انصاری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کے قاتل عمران کے اہلخانہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجرم عمران کے سہولت کاروں سے متعلق تفتیش نہیں کی گئی اس لئے انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
سپریم کورٹ رجسٹری آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امین انصار کا کہنا تھا کہ پولیس کی تفتیش پر اعتماد نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کروں گا۔