لاہور (شوبزڈےسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کینیڈا روانہ ہو گئیں ، دو ماہ قیام کے بعد واپس آجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ انصاری مسلسل شوبز مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو چکی تھیں جسے دور کرنے کےلئے وہ کینیڈا روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ ٹورنٹو میں دو ماہ قیام کے دوران سیاحتی اور تاریخی مقامات کی سیرو تفریح کریں گی ۔دو ماہ کی چھٹیاں گزارنے کے بعد مئی کے وسط میں واپس آجائیں گی۔