تازہ تر ین

فلم”سات دن محبت ان“ کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک سامنے آ گئی

کراچی (شوبزڈےسک) فلم ”سات دن محبت اِن“‘ کے مرکزی کردار”ٹیپو“ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ٹیپو کا کردار اس فلم میں معروف اداکار شہریار منور نے نبھایا ہے جو کہ اپنی ذات میں گم رہنے والا ایسا ناتجربہ کار نوجوان ہے جو خواتین سے بات کرتے ہوئے بہت زیادہ ہچکچاتا ہے۔اسے ہمیشہ محبت کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہوتا مگر اپنی زندگی کے لیے حقیقی محبت کی تلاش اور اسٹار بننے کے خواب بہت بڑے ہوتے ہیں۔سات دن محبت ان میں اسی نوجوان کی محبت کی تلاش کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔اس ہلکی پھلکی رومانوی کامیڈی فلم میں ماہرہ خان، شہریار منور، میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔اس فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ”زندہ بھاگ“ کی مینوگور اور فرجاد نبی دے رہے ہیں۔

یہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain