ممبئی (شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو نے لکھنﺅ میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لکھنﺅ سے مضبوط رشتہ ہے کیونکہ ان کی ماں کا تعلق لکھنﺅ سے ہی اور انہوں نے اپنا سارا بچن لکھنﺅ میں ہی گزارا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہندی میری مادری زبان نہیں ہے،میری بہت سی سہیلیاں یہاں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان سے ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ وہ جب لکھنﺅ آئیں تو میرے لئے موتی چور کے لڈو لائیں کیونکہ مجھے یہ بہت پسند ہیں۔ بپاشا نے کہا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کو بہت مایوس کیا ہے تاہم اپنے نئے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کے بعد بہت جلد اس کا اعلان کریں گی۔
اور ابھی اس متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔