لندن(اے پی پی)انگلش کاﺅنٹی کلب کینٹ نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر میٹ ہنری سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت 26 سالہ فاسٹ باﺅلر کاﺅنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے ابتدائی سات میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔
دائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے والے ہنری کو نو ٹیسٹ میچز میں کیویز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ انہوں ںے 46 فرسٹ کلاس میچز میں 167 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ کینٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ پال ڈونٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنری ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری باﺅلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔