تازہ تر ین

فلم ’’شور شرابا‘‘ میں بلو کا کردار میرا فنی سفر نئی سمت میں لے کر جائے گا، میرا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ فلم ’شورشرابا ‘ میں میرا ”بلو“ کا کردارمیرے فنی سفر کو ایک نئی سمت میں ا?گے لے کرجائے گا۔
’۔ میرا نے کہا کہ میری پہچان پاکستان فلم انڈسٹری سے ہے اور اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے یادگارکردارنبھائے۔ لیکن اب ’بلو‘ کا کردارشائقین کو عرصہ تک یاد رہے گا۔ یہ ایک ایسا کردارثابت ہوگا کہ جس کے بعد میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اورلابی سسٹم کے تحت کام پانے والے بھی ایسے کرداروں کی تلاش کریں گے۔
میرا نے کہا کہ فلمساز سہیل خان اوربھارتی ہدایتکارحسنین حیدرا?باد والہ نے جب مجھے اس فلم کیلیے رابطہ کیاتوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس فلم میں کوئی سپراسٹارنہیں بلکہ ایک ایسی اداکارہ سے کام لینا ہے، جو اس کردارکوہمیشہ کیلیے امرکردے۔ بطوراداکارہ یہ کسی بھی فنکارکیلیے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اس لیے میں خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس کردارکیلیے میراانتخاب کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain