تازہ تر ین

ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک)پاکستانی فلم نگری بھی رفتہ رفتہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے گامزن ہے اور اب پہلی مرتبہ ہانگ کانگ میں پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش کی جائے گی۔فلم ’چلے تھے ساتھ‘ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ہے جسے پہلی مرتبہ رومانیہ میں پاکستانی فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا اور اب اس کی نمائش ہانگ کانگ میں ہونے جا رہی ہے۔فلم کی نمائش کا اہتمام ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے جو ہانگ کانگ کے آرٹ سینٹر میں 20 مارچ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک دکھائی جائے گی۔اس حوالے سے فلم کا میوزک ترتیب دینے والے عباس علی خان نے فیس بک پر ایک ویڈیو کے ذریعے آگاہ کیا، جس میں انہوں نے فلم ڈائریکٹر عمر عادل اور فلمساز بینش عمر کو بھی ٹیگ کیا۔یوں تو یہ فلم پاکستانی باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کرسکی لیکن اس میں فلمائے گئے پاکستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے مناظر کو خوب پذیرائی ملی۔فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، ڑالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، کینٹ ایس لنگ اور فارس خالد شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain