وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ان دنوں برطانیہ کے شہر لندن میں موجود ہیں لیکن اپنے کام کےتئیں ان کی لگن اور محنت ان کی بین الاقوامی شہرت کا راز ہے ۔ وزیراعلی پنجاب کا یہ خاصا رہا ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی پراجیکٹس کی رپورٹ کا ہر سہ ماہی خود جائزہ لیتے ہیں اور یہ روٹین سالہا سال سے چلی آرہی ہے آج لندن میں ہونے کے باوجود اپنے اس سہ ماہی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ڈویلپمنٹ کا بذات خود جائزہ لیا تقریبا تین گھنٹے دورانیے پر مشتمل تقریب میں وزیر تعلیم رانا مشہود، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور دیگر سرکاری افسران نے حصہ لیا اس سہ ماہی جائزے میں عالمی شہرت یافتہ ایجوکیشنسٹ اورڈیفڈ کے مینجنگ پارٹنر ، ڈلیوری ایسوسی ایٹ سر مائیکل باربر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان میں بالخصوص پنجاب نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا ذکر کیا ان کا کہنا تھا کی ساری ترقی کا سہرا وزیراعلی پنجاب کے سر جاتا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ویژنری قیادت نے بہت متاثر کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں ۔ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ محنتی، مخلص ، دیانتدار، باوقار ، با حوصلہ، سربلند اور منزل کے حصول کیلئے سر بکف ہیں پنجاب کی ’’گریٹ سٹوری‘‘مجھے ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی ۔ یہ پنجاب میں ترقی کے سفر کا آغاز ہے ، انجام نہیں ۔انہوان نےکہا کہوزیر اعلی کی تعلیم اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے توجہ اور ارتکاز پر ہمیشہ حیرت زدہ ہوا ہوں ۔آپ کی قیادت پرتھرڈ پارٹی کے تجزیے کے مطابق پنجاب میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے اعداد و شمار قابل رشک ہیں ۔پنجاب نے محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہت سارے اختراعی اقدامات کر کے سبقت حاصل کر لی ۔بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ یہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے لیکن حکومت پنجاب نے اور خادم۔پنجاب کے وژن نے یہ کر دکھایا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو اینٹ گارے سے نکال کر سکول لیجانا وزیر اعلی پنجاب کا متاثر کن اقدام ہے ۔ تقریب کے دیگر شرکا نے بھی خادم پنجاب کی شبانہ روز محنت اور انتھک کاوشوں کو سراہا اور دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں تعلیم اور صحت کے امورمیں بے مثال کامیابیاں حاصل کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد پیش کی۔ صحت کے شعبہ میں دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے سہولیات کو فراہم کرنا ایک لائق تحسین اقدام ہے اجلاس میں صحت کے شعبے میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اور ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی، سٹی سکین مشینوں کی تنصیب، موبائل ہیلتھ یونٹ کی پرفارمنس، ٹیچنگ سکولز کی کارکردگی اور دیگر امور پر خادم پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں سکولوں کی کارکردگی، نئے اسکولوں کی تعمیر، دیہی علاقوں میں بچوں کی انرولمنٹ، اساتذہ کی ٹریننگ اور غریب اور مستحق طلباء کو پیف کے ذریعے ملنے والے سکالرشپ پر وزیراعلی کو رپورٹ کیا گیا وزیر اعلی نے بذات خود تعلیم اور صحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور عملے کی محنت کو سراہا اجلاس کے اختتام پر انھوں نے سر مائیکل باربر اور دیگر شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اور تعلیم اور صحت کے شعبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا عہد نبھاتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے اس سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرنا اور محکمے کے افسران سے رپورٹ طلب کرنا ایک قابل قدر اقدام ہے