تازہ تر ین

لاڈلے کو استشنی،زرداری کا نیب سے ریکارڈ غائب

اسلام آباد(اے این این ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیس کے باوجود لاڈلے کو حاضری سے استثنیٰ مل جاتا ہے جبکہ نواز شریف کو اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ،پتہ نہیں نواز شریف کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے ،عمران خان مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انھیں جھوٹ کے دورے پڑتے ہیں۔نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمارے ہاں قانون کا معیار یہ رہ گیا ہے کہ ایک طرف ایسے لاڈلے کو استثنیٰ مل جا تا ہے جس کے حکم پر پوری دنیا کے سامنے اسلام آبادایس ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملے کئے گئے ۔اس کے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں اس کے باوجود حاضری سے استثنیٰ دے دیا جا تا ہے ۔ دوسری عدالت میں وہ شخص جو آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین تین دن پیش ہو رہا ہے اسے استثنی نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا شوہر اور بیٹی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جانا چاہتے ہیں مگر انھیں اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا نیب میں آصف زرداری کے ریکارڈ ہی غائب ہو چکے ہیں، سابق دور حکومت میں آصف زرداری کے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں تھے۔وہی نیب شریف خاندان پر ریفرنس پر ریفرنس بناتا جا رہا ہے اور سات ماہ کے کیس میں کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کے پی کے میں کسی ہسپتال اور سکول کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی، 2013 سے اب تک عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وطیرہ نہیں بدلا ہے۔عمران خان مریم کو کاپی کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انھیں جھوٹ کے دورے پڑر ہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام سب کچھ دیکھ اور سمجھ رہے ہیں اگلے الیکشن میں فیصلہ کریں گے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں نواز شریف کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے معیار کا پورے پاکستان کوپتا چل چکا ہے،2018 میں پاکستان کی عوام ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرے گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain