تازہ تر ین

لاہور ، پنجاب حکومت نے روٹی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت روٹی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق تمام تندور روٹی 10 روپے میں فروخت کرینگے اس سے قبل ان تندوروں پر سادہ روٹی 6 روپے اور خمیری روٹی 8 روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے کرتے ہوئے روٹی کے وزن میں بھی 20 گرام کا اضافہ کردیا ہے اس اضافے کے ساتھ تمام تندور سو گرام کی روٹی کا وزن ایک سو بیس گرام کرنے کے پابندہونگے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain