اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ان کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اس درخواست کو اعتراض لگاکر واپس کردیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کردیئے تھے۔چیف جسٹس کی جانب سے اعتراضات مسترد کیے جانے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ 4 اپریل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملے کی سماعت کرے گا۔