امریکہ (ویب ڈیسک)امریکا میں ایک با ہمت خاتون نے دوران سرجری فلیوٹ بجاکر نا صرف دیکھنے والوں کو حیران کیا بلکہ بہادری کی نئی مثال قائم کردی۔ خاتون نےدوران سرجری فلیوٹ بجاکر دیکھنے والوں کو حیران کرڈالاامریکی شہر ہیوسٹن میں ایک خاتون مریض کے دماغ کی سرجری کی جارہی تھی کہ اس دوران ان کی دماغی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے خاتون مریض نے فلیوٹ بجانا شروع کردیااور اس شاندار انداز سے فلیوٹ بجایا کہ دیکھنے والے نا صرف حیران رہ گئے بلکہ خوب داد بھی دی۔