تازہ تر ین

سمندر میں دوسال رہنے کے باوجود کیمرہ درست حالت میں مل گیا ،وجہ کیا بنی ؟

جاپان (ویب ڈیسک)سمندر میں جب کوئی چیز گر جائے تو اسے دوبارہ ڈھونڈنا تقریباً ناممکن سی بات لگتی ہے، لیکن کچھ خوش قسمت لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ا±ن کی کھوئی ہوئی اشیائ واپس مل جاتی ہیں۔جاپان کی سیرانا بھی ایک ایسی ہی خوش قسمت لڑکی ہیں، جن کا سمندر میں کھو جانے والا کیمرا 2 سال بعد تائیوان کے ساحل پر ملا اور حیرت انگیز طور پر واٹر پروف کیسنگ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔ہوا کچھ یوں کہ جاپان میں یونیورسٹی کی طالبہ سیرانا 2015 میں اپنے ہم جماعتوں کے ایک گروپ کے ساتھ تائیوان سے 2450 کلومیٹر فاصلے پر واقع اوکیناوا میں چھٹیاں گزارنے آئیں تھی۔تاہم سمندر کے اندر اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے ان کا کیمرا کہیں گر گیا۔یہ کیمرا تائیوان کے اسکول کے طلبہ اور ان کے استاد کو ملا جنھوں نے اس کا مالک ڈھونڈنے کے لیے سوشل میڈیا فیس بک کا سہارا لیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طلبہ کا گروپ صفائی کے لیے ایک روز تائیوان کے ساحل پر اپنے استاد مسٹر لی کے ساتھ موجود تھا کہ ایک 11 سالہ بچے کو سیرانا کا وہی کیمرا ملا، جو 2 سال قبل سمندر میں گر گیا تھا۔اگرچہ کیمرے پر سیپیاں، پتھر اور سمندری گندگی لگی ہوئی تھی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ اس کے اندر ڈیٹا یعنی تصاویر صحیح سلامت موجود تھیں۔اس کیمرے کو جب آن کیا گیا تو اس میں سیرانا کی تصاویر ملیں، جس کے بعد کیمرے کے اصل مالک کو ڈھونڈنے کے لیے ان تصاویر کے ساتھ جاپانی اور چینی زبان میں اسٹیٹس ڈال کر انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain