تازہ تر ین

نوبل انعام کا اصل حقدار کون ،ملالہ یا اعتزاز

لاہور (ویب ڈیسک)سوات میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں گل مکئی المعروف ملالہ یوسفزئی کے دماغ میں گولیاں لگیں جسے علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیا گیا ،پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ دنیا کی ہیرہ بن گئی۔اور ملالہ یوسفزئی کو 2014میں نوبل پرائز دیا گیا جبکہ 6جنوری 2014کو ہنگو میں طالبعلم اعتزاز حسن نے مشکوک نوجوان کو سکول داخل ہونے سے روک کر مزاحمت کی تو بمبار نے خود کو اُڑا لیا جس سے اعتزاز بھی موقع پر شہید ہو گیا ۔اُس وقت سکول میں 1ہزار بچے موجود تھے جنہیں اعتزاز نے اپنی جان دے کر بچایا تھا ۔2014میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اعتزاز کیلئے ستارہ شجاعت کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی جسے ردی کی زینت بنا دیا گیا ۔عالمی میڈیا سی این این نے شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ناصر درانی آئی جی پنجاب نے لکھا کہ اعتزاز کے والدین کو مالی امداد دی جائے اور اعلی سطح پر اس کی بہادری کا اعتراف کیا جائے ۔جس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ۔سوال یہ ہے کہ دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی ملالہ نوبل انہام کی حقدار تھی یا ایک ہزار بچوں کی جانیں بچانے والا ہیرو اعتزاز حسن ۔عقل کے اندھوں کی دانشورانہ سوچ پر ماتم کر نے کو جی چاہتا ہے کہ جنہیں یہ ادراک نہیں کہ کس کی قربانی کی کیا اہمیت ہے ؟


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain