ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے کہا ہے کہ وہ فلمیں صرف اس وجہ سے نہیں کرتیں کہ ان کی کہانی اچھی ہوتی ہے بلکہ بہت سی فلموں سے انکار کرنے کی وجہ ان میں میرا کردار اچھا نہیں تھا اور ان میں پرفارمنس کی زیادہ گنجائش نہیں تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بطور اداکار وہ فلموں میں کردار کے حوالے سے بہت خودغرض ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ کہانی کی وجہ سے فلم سائن نہیں کرتیں بلکہ وہ فلم میں زیادہ پرفارمنس پر مبنی کردارکو اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری فلمیں کامیاب یا ناکام ہوتی ہیں تو میں اس چیز کو سر پر سوار نہیں کرتی بلکہ آگے بڑھتی ہوں۔