ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈا داکارہ یا می گوتم نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنے بل بوتے پر خود کو منوانا ایک چیلنج ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یامی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنے بل بوتے پر خود کو منوانا ایک چیلنج ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے یہ چیلنج قبول کیا اور خود کو فلمی دنیا میں اپنے بل بوتے پر منوایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بلند نظر لڑکی ہوںاور میں بخوبی جانتی ہوں کہ مجھے کہاں جانا ہے۔واضح رہے کہ یامی گوتم ان دنوں شاہد کپور اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ”بتی گل میٹر چالو “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔