ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی ہدایتکار انیل شرما کی فلم ”جینیئس“ میں منفی کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی ہدایتکار انیل شرما کی فلم ”جینیئس“ میں ذہین کاروباری شخصیت کا منفی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں ہدایتکار انیل شرما کے بیٹے اتکرش بھی منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، یہ فلم اتکرش کی بطور اداکار پہلی فلم ہو گی جس میں اداکارہ ایشیتا چوہان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 24 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اداکار نوازالدین صدیقی ہدایتکار ابھیجیت پنسی کی فلم ”ٹھاکرے“ میں بھی دکھائی دیں گے۔