تازہ تر ین

نئی عا لمی جنگ بارے خو فناک خبر،روس کا امریکہ کو منہ تو ڑ جواب دینے کا اعلان

ما سکو (ویب ڈیسک)روس نے تبہیہ کی ہے کہ اگر امریکہ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں فضائی حملے کیے تو دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وسیلی نیبنزیا نے جمعرات کو کہا کہ ’اس وقت فوری ترجیح جنگ کا خطرہ ٹالنا ہے۔‘
انھوں نے واشنگٹن پر عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس وقت صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مغربی ممالک شام میں کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں اور روس ایسی کارروائی کی مخالفت کرنا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں شرکت کے بعد وسیلی نیبنزیا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم کسی بھی امکان کو رد نہیں کر سکتے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ’کیمیائی حملے‘ کے ردِعمل پر غور کر رہے ہیںادھر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے دفتر ٹین ڈاو¿ننگ سٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کابینہ کے وزیروں نے ’کیمیائی ہتھیاروں کے مزید استعمال کو روکنے کے لیے شام میں کارروائی کرنے کی ضرورت‘ پر اتفاق کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے جمعرات کی رات گئے امریکی صدر سے بات کی اور اس بات سے اتفاق کیا ہے شام کے معاملے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain