کراچی (ویب ڈیسک)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا ہے۔خرم شیر زمان کے احتجاج پر اپوزیشن اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔اسپیکر نے خرم شیرزمان کی تحریک التواءخلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کر دی تھی، جو آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے حوالے سے تھی۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے خرم شیرزمان کوڈانٹ کرنشست پربٹھادیا جس پر خرم شیر نے کہا کہ تحریک استحقاق پیش کرنا میرا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔اسپیکر نے زیادہ بولنے پر خرم شیر زمان کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ مجھے مجبور نہ کریں کہ میں اپنی اتھارٹی استعمال کروں،بیٹھ جائیں،آپ کی قسمت میں کھڑے رہنا ہے۔خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج اور شور شرابا کرتے رہے۔
