لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے ترمیم کے بعد فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ن لیگ کوفائدہ ہوا نہ نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن اب بھی ن لیگ کے ساتھ مل کر جب چاہے ترمیم کر سکتی ہے۔ آرٹیکل 62-63 میں صرف وقت کی ترمیم کرنا ضروری تھا۔ پارلیمنٹ سے کہا گیا فیصلہ عدالت رد نہیں کر سکتی۔