تازہ تر ین

سپریم کورٹ سے یہی توقع تھی

لاہور (آئی این پی ‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے اسی قسم کے فیصلے کی وقع تھی ،عدالتی فیصلے میرے خلاف انتقامی کارروائیاں ہیں ،کارکن ابھی صبر و استقامات کا مظاہرہ کریں ۔ جمعہ کو نماز کے بعد جاتی عمرامرا میں میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کی کال کا انتظار کریں ،حالات کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے ،ماضی میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں لیکن ہم نے مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں ہدف ہوں ،ایسے فیصلوں کے ذریعے عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ، مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی ،کارکن ابھی صبر و استقامات کا مظاہرہ کریں۔اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب حکم کریں ،ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے آ رٹیکل 62ون ایف کے تحت سزا پانے والے امید واروں کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔ (ن) لےگ کے کارکنان کا قائد نوازشر ےف کی موجودگی مےں تاحےات نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ‘ شدےد نعرے بازی جبکہ مسلم لےگ (ن) کے قائدنواز شریف نے تاحےات نااہلی کے سپر ےم کورٹ کے فےصلے کو ”انتقامی “کاروائی قرار دےتے ہوئے کہا کہ مےری ذات ہی اصل ہدف ہے ‘ منتخب وزیر اعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا تو جا سکتا ہے مگر عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ‘حالات کا مقابلہ سیاسی انداز سے کریں گے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ‘اگر عوام کے منتخب وزیر اعظم کو رسوا کرکے نکالیں گے تو ملک میںبحران تو پیدا ہو گا(ن) لیگ ملک کو بلندیوں پر پہنچانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ تفصےلات کے مطابق جاتی امرائ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد (ن) لےگ کے کارکنان نے مےاں نوازشر یف کی موجودگی کے دوران تاحےات نااہلی کے خلاف مظاہرہ کےااورشدےد نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایسے ہے جیسے پاکستان کے وجودسے روح کو نکال لینا ،سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں،انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے ، نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ،چور دروازے سے اقتدار میںآنے کا خواب دیکھنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گے جبکہ مےاں نوازشر ےف نے کارکنوں سے گفتگو مےں تاحےات نااہلی کے سپر ےم کورٹ کے فےصلے کو ”انتقامی “کاروائی قرار دےتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ سے اسی فیصلے کی توقع تھی،فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے ماضی میں بھی ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی ہے مقابلہ پہلے بھی کیا اور اب بھی کریں گے،کارکنان صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا تو جا سکتا ہے مگر عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ،حالات کا مقابلہ سیاسی انداز سے کریں گے ،کارکنان متحرک رہیںا ور آئندہ کے لئے پارٹی کال کا انتظار کریںاگر عوام کے منتخب وزیر اعظم کو رسوا کرکے نکالیں گے تو ملک میںبحران تو پیدا ہو گا(ن) لیگ ملک کو بلندیوں پر پہنچانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain