فرانس (ویب ڈیسک ) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد نوجوان ڈاکٹر ڈینیئل بشیر نے پادری بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پوپ کا دنیا میں امن کے لیے دعاگو ہونا اور ان کی حلیم طبیعت نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انھوں نے اپنی زندگی چرچ کی خدمت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نوجوان ڈینیئل بشیر رواں سال مارچ میں روم گئے تھے، جہاں پوپ فرانسس کے ساتھ اجرک میں ان کی سیلفی کافی وائرل ہوئی تھی۔ڈینیئل بشیر نے بتایا کہ 19 سے 24 مارچ تک روم میں نوجوانوں کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے دنیا بھر سے تین سو کے قریب مسیحی، مسلم، ہندو، بودھ، سکھ اور لادین نوجوانوں کو مدعو کیا تھا۔پاکستان میں کیتھولک چرچ کے بشپ نے اس کانفرنس کے لیے ان کا انتخاب کیا تھا۔