واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر اپنے متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے تو خبروں میں رہتے ہی تھے مگر اب ان کی کار بھی دنیا بھرکی خبروں کا مرکز بن گئی ہے، ٹرمپ کی نئی کار بیسٹ کا وزن آٹھ ٹن ہوگا، اس کے دروازے 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی نئی کیڈیلاک کار کو دنیا کی محفوظ ترین گاڑی قرار دیا گیا ہے۔یہ گاڑی 15 لاکھ ڈالر میں تیار ہوئی ہے کیونکہ یہ دھماکا خیز مواد سے ہی محفوظ نہیں ہوگی بلکہ بیلسٹک اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے علا وہ میزائل حملہ بھی اس کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتا ہے۔