اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر رہنما ن لیگ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ سے متعلق مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ٹکٹ مانگا کس نے ہے ؟ہر دوسرے دن ٹکٹ دینے یا نہ دینے پر بیان داغ دیا جاتا ہے ،بیانات سے لگتا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔مریم نواز کے بیان کے پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹکٹ کاسوال تواس وقت پیداہوتاہےجب کوئی ٹکٹ کاطلب گارہو۔ان کا مزید کہناتھاکہ35سالہ سیاسی زندگی میں نہ توپہلےٹکٹ کیلئےدرخواست دی نہ ا?ئندہ دیںگے،اللہ ایسا وقت نہ لائےکہ وہ کسی کےٹکٹ کے محتاج ہوں۔چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے ،1985ء سے جو میرے ساتھ ہے،امید کرتا ہوں انشائ اللہ ا?ئندہ بھی حلقے کے عوام کا اعتماد مجھ پر قائم رہےگا۔
