لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر اور وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ زرداری اور عمران نیازی ایک ہی چٹو کے وٹے ہیں،کہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہا تھ نہیں ملائیں گے، دونوں نے ہاتھ ملائے بغیر ایک دوسرے کو ووٹ دے کر ثابت کیاہے کہ دونوںآپس میں ساتھی ہیں-زرداری کہتے ہیں کہ آئندہ میں حکومت بناﺅں گا اس کا مطلب ہے کہ زرداری وزیراعظم ہوںگے ، فریال تالپور صدر مملکت اور بلاول بیٹا سندھ کا وزیراعلی ہوگا -پھر ہر طرف لوٹ مار او رکرپشن کا بازار گرم ہوگا او رملک خدانخواستہ تباہی کی جانب بڑھے گا-ہم آہنی دیوار کی طرح ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے او رکسی کو ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے -دوسری جانب پی ٹی آئی کے الزام خا ن ہیں ،عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی ، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی-عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ اللہ تعالی اور عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ملک کو صحیح معنوں میں قائد ؒ و اقبال کا پاکستان بنائیں گے -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا -وزیراعلی نے کہاکہ میں بطور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلی مرتبہ کراچی آپ کے پاس حاضر ہواہوں-ہمارے قائد محمد نوازشریف جو کل بھی قائد تھے، آج بھی ہیں او رآئندہ بھی رہیں گے -انہوںنے کہاکہ انتخابات کی آمد آمد ہے ، کراچی شہر پاکستان کادل ہے اور یہاں کروڑوں عظیم پاکستانی بستے ہیں مگر گزشتہ 15،20سالوں میں روشنیوں کے شہر کراچی کو کرچی کرچی کر دیا گیا -قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے گئے اور اس شہر کے مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی یہی وجہ ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ میں ہر جگہ گندی ، غلاظت ، کوڑے کے ڈھیر اور شکستہ حال سڑکیں نظر آتی ہیں-محمد نوازشریف کی حکومت نے کراچی شہر کی گرین لائن منصوبے کے لئے 18ارب روپے فراہم کئے لیکن بد قسمتی سے یہ منصوبہ آج بھی نا مکمل ہے-منصوبے کے لئے بسیں تک نہیں منگوائی گئی -کراچی شہر کے لئے ایک نہیں 10میٹرو لائنز کی ضرورت ہے -کتنی بد قسمتی ہے کہ کراچی جو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے او رکروڑوں لوگوں کو روزگا ر مہیا کرتا ہے لیکن آج اس کی شکستہ حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے-سندھ میں جہاں بھی جائیں آپ کو یہی صورتحال نظر آئے گی- لاڑکانہ چلے جائیں وہاں گزشتہ 15سالو ںمیں اربو ں روپے کے فنڈز دےئے گئے مگر لاڑکانہ کی بری حالت ہے -یہ لوگ بھٹو شہید کا نام لیتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے۔ انہوںنے لاڑکانہ سمیت سندھ کے ہر شہر اور ہاریوں کا حشر کر دیا -یہ کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں ،لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں -انہوںنے کہاکہ 2013ءمیں ہر طرف اندھیرے تھے ، لوڈشیڈنگ نے قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے شاندار اقدامات کیے ہیں اور 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے انشاءاللہ ملک سے جلد بجلی کے اندھیرے دور ہونگے۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاﺅس کراچی میں وکلاءبرادری کے وفدنے ملاقات کی جس کی قےادت ےاسےن آزاد کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وکلاءبرداری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اورآئےن کی بالادستی کےلئے وکلاءبرادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وکلاءبرادری نے ملک مےں جمہورےت کی بحالی کےلئے عظےم تحرےک چلائی اور وکلاءبرادری کی جمہورےت کی بحالی کےلئے قربانےاں لائق تحسےن ہےں ۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی مےں وکلاءبرادری کا کردارانتہائی اہمےت کا حامل ہے۔ اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ ناہید افضال کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد کے سربراہ یاسین آزاد نے کہا کہ وکلاءبرداری آپ کے ساتھ ہے۔ ہم آپ کے ترقیاتی وژن کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاش سندھ میں بھی آپ جیسا وزیراعلیٰ ہوتا۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں شےرازی برادران نے ملاقات کی ۔شےرازی برادران نے شہبازشرےف کے دورہ کراچی کا خےرمقدم کےا ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرڈال دےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کی جانےوالی مخلصانہ جدوجہدکامےابی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے سب کو ملکرکام کرنا ہے اورملک اسی وقت خوشحال ہوگاجب اس کی ساری اکائےاںترقی کرےں گی۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں معروف کاروباری شخصےات نے ملاقات کی اور پنجاب کی بے مثال ترقی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے، اسی طرح کراچی اور سندھ بھی ترقی کریں۔ آپ کی ”پنجاب سپیڈ“ کراچی اور سندھ میں بھی چاہیئے۔ آپ نے اپنی محنت اور ترقیاتی وژن کے ذریعے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاروباری افراد کو آسانیاں دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےںاےنکرز ،کالم نگاروں اورمےڈےا کے نمائندوں نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا اےک اہم صوبہ ہے اورقےام پاکستان مےں سندھ نے کلےدی کردارادا کےا ہے ۔پاکستان کی ترقی مےں کراچی شہر رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتا ہے ۔کراچی پاکستان کا دل ہے اورےہاںامن کاکرےڈٹ مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔سےاسی و عسکری قےادت کے مشترکہ فےصلوں اور اقدامات سے کراچی مےں زندگی واپس لوٹ آئی ہے۔ شہبازشرےف نے کراچی مےں مزار قائدؒپر حاضری دی،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، مزار قائدؒ پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے بھی دعا کی۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں عوامی نےشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سےد نے ملاقات کی جس مےں باہمی دلچسپی کے امور اورسےاسی معاملات پر تبادلہ خےال ہوا۔شاہی سےد نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کے دورہ کراچی کا خےرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ےہ دورہ سےاسی جماعتوں مےں رابطوں کے حوالے سے نےک شگون ہے۔ گورنر ہاو¿س کراچی مےںمعروف عالم دےن مولانا احتشام الحق تھانوی اورمولانا تنوےر الحق تھانوی نے بھی ملاقات کی اور دونوںمذہبی رہنماو¿ں نے پاکستان مسلم لےگ(ن) مےں شمولےت کااعلان کیا ۔وزےراعلی شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں علمائے کرام کی مسلم لےگ(ن) مےں شمولےت کا خےر مقدم کرتے ہےں۔ شہبازشرےف سے گورنر ہاو¿س کراچی مےں مےئر کراچی واےم کےو اےم بہادر آباد کے رہنماءوسےم اختر نے ملاقات کی۔مئےر کراچی نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو کراچی آمد پر خوش آمدےد کہتے ہےں ۔کراچی کوڑا کرکٹ سے زخمی ہوچکا ہے اورصوبائی حکومت ہر معاملے مےں ناکام ہوچکی ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی روشنےاں لوٹانے کےلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا۔