تازہ تر ین

شا دی ہا لز کے نام پر غیر قا نونی قبضوں ،پلا زوں بارے چیف جسٹس کا اہم اعلان

لاہو ر(کورٹ رپورٹر)غیر قانونی شادی ہالزسے متعلق از خود کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کسی غیر قانونی شادی ہال کو نہیں رہنے دیں گے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میںدورکنی پنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پہلے سے موجود شادی ہالز کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سفارشات کا عدالت جائزہ لے گی، عدالت تعین کرے گی کہ شادی ہال کے لئے کم از کم کتنی جگہ ہونے چاہئیے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے نام پر غیر قانونی قبضے کر کے پلازے کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ لا ہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں میں ناقص صورتحال پر ازخود نوٹس سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ صحت میںخالی تمام اسامیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے، جس پر چیف سیکرٹر ی نے جواب دیا کہ الیکشن سے پہلے بھرتیاں نہیں کی جا سکتیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن کو الیکشن کے دوران بھرتیاں کرنے سے استثنی حاصل ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ادویات کی بروقت ٹیسٹنگ نہ ہونے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران لیبارٹری کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی پنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، لیبارٹریوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 1300 ادویات میں سے 1077 کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اب صرف 270 ادویات کی ٹیسٹنگ مکمل ہونا باقی ہے، چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ ٹیسٹنگ مکمل نہ ہونے والی اویات کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا جائے اور ہر نئی آنیوالی میڈیسن کی 30 یوم میں ٹیسٹنگ مکمل کر کے ہسپتالوں کو فراہم کی جائے، عدالتی حکم پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ٹی ایل نے اپنی سیلری سلپ عدالت میں جمع کرا دی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ آپ بہت زیادہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں، چیف جسٹس نے عدالتی حکم کی روشنی میں کارکردگی رپورٹ ہر 3 ماہ بعد جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یہ سلپ میرے بریف کیس میں رکھ دیں، بعد میں دیکھیںگے۔ سپریم کورٹ لاہو ررجسٹری نے سر کاری ہسپتالوں کی ناقص صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر پنجاب حکومت کو تمام سرکاری ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دورکنی پنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق بیان حلفی دیں کہ تیس یوم میں ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جس پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میں عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا، عدالت نے ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی پر عملدرآمد کی رپورٹ 1 ماہ میں طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain