لاہور (نیٹ نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے اس وقت کئی طرح کی خبریں میڈیا میں چل رہی ہیں کہ وہ پارٹی سے مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کر .سکتے ہیں تاہم چوہدری نثار نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے اور اسی حوالے سے جب پرویز رشید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی حیران جواب دے دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی چھوڑ کر جائے گا اس سے پارٹی کاکوئی نقصان نہیں ہے بلکہ وہ خود اپنا ہی نقصان کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید سے سوال کیا کہ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں تو آپ انہیں ایسے ہی جانے دیں گے یا پھر منانے کی کوشش کریں گے اور اس سے پارٹی کو کیا نقصان ہو گا؟ اس پر پرویز رشید نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے اور جہاں تک بات ہے کہ اس سے پارٹی کو کیا نقصان ہو گا تو کسی کے جانے سے پارٹی کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا جو جائے گا وہ اپنا خود نقصان کر ے گا۔