اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پیمرا سرچ کمیٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں کی گئی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کو بیانات دینے سے ہی فرصت نہیں ۔مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی ، کمیٹی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو گا۔مریم صاحبہ کے ہوتے ہوئے کمیٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنر ل رانا وقار نے کہا کہ حکومت نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری سے کمیشن کی تشکیل کی گئی۔یہ کام 3ہفتے کے اندرہوجائے گا۔چیف جسٹس نے 7رکنی پیمرا سرچ کمیٹی سے مریم اورنگزیب کو نکالنے کا حکم دے دیا۔