نئی دہلی‘ سرینگر (خصوصی رپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بلآخر اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی، وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں، کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے چند کشمیری نوجوانوں کو لالچ اور ترغیبات دے کر فوج میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے حزب المجاہدین میں شمولیت شروع کر دی ہے۔ فوج کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر ایک سیکورٹی پوسٹ پر متعین ایک سپاہی ادریس میر نے فوج چھوڑ کر کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ادریس میر شوپیاں میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر متعین تھا۔ اور اب وہ حزب المجاہدین کا رکن بن کر فوج کے خلاف برسرپیکار ہے۔ کئی دوسرے کشمیری نوجوان بھی بھارتی فوج چھوڑ کر مجاہدین کی صفوں میں آ رہے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف‘