تازہ تر ین

فیس بک، واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں فیس بک اور واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاو¿ں میں انٹرنیٹ کے کثرت سے استعمال پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم ہریام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہریام پر اپنی بیوی کو سوتے میں گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے کہا کہ اس نے کئی بار مقتولہ کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں ا?ئی جس پر طیش میں ا?کر اس نے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔اگلے روز اس کا سسر بیٹی سے ملنے ا?یا تو لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا جہاں اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہریام کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ ملزم کی شادی 2006 میں ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں۔ دوران تفتیش 35 سالہ ملزم ہریام نے بتایا کہ اس کی 32 سالہ بیوی لکشمی گھنٹوں انٹرنیٹ پر مصروف رہتی تھی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور واٹس ایپ پر لوگوں سے باتیں کرتی رہتی تھی۔
ہریام نے کہا کہ وہ بیوی کی اس عادت سے تنگ ا?گیا تھا۔ اسے لگ رہا تھا کہ اس بیوی اسے وقت نہیں دے رہی اور بچوں کو بھی نظرانداز کررہی ہے جبکہ ایک ماں اور بیوی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہی۔ملزم نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، پھر میں نے بیوی کو اسمارٹ فون خرید کر دیا جس کے بعد اس میں تبدیلی ا?گئی، گزشتہ دو سال سے اس نے مجھے اور بچوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، کھانا پکانا اور گھریلو کام کاج میں دلچسپی لینا چھوڑ دی، بچوں کو اسکول لانے لے جانے اور ہوم ورک میں مدد دینے میں بھی کمی ا?گئی، بس دن رات فیس بک اور واٹس ایپ پر مصروف رہتی، پہلے تو میں نے برداشت کیا کہ خود ہی موبائل فون سے اکتا جائے گی لیکن پھر ہمارے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے اور بچوں پر برا اثر پڑنے لگا۔ملزم نے بتایا کہ اس پر میں نے اپنی 8 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹے کو بورڈنگ اسکول میں داخل کرادیا، وہ مجھے کبھی اپنے سوشل میڈیا کے اکاو¿نٹس نہیں دکھاتی تھی، جس پر مجھے بدچلنی کا بھی شبہ ہوا، قتل والے روز ہمارے درمیان جھگڑا ہوا، پھر وہ سوگئی اور میں نے سوتے میں ہی اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر دنکر یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا بیان ہے کہ اس نے فیس اور واٹس ایپ پر مصروف رہنے کی وجہ سے اپنی بیوی کو قتل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain