ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلم ”ویرے کی ویڈنگ“ کی عکبسندی میں مصروف ہیں جبکہ ان کی شادی کے چرچے زبان زدعام ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں ہیں کہ سونم کپورچھ مئی کو مشہور تاجر آنند اہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ سونم کی شادی کا مقام ممبئی ہے۔ اداکارہ کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائٹ پر سونم کپور کی شادی کا موضوع زیر بحث ہے تاہم اداکارہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہےاور ان کی پوری توجہ اپنی فلم کی عکسبندی پر ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، کرینہ کپور، سوارہ بھاسکر اورشیخا تلسانیا ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔