ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں نیشنلائزیشن پروگرام شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں آئندہ چند روز میں مزید آنے والے ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی حکومت غیرملکی ورکرز کے زیرکفالت افراد (ان کے بیوی بچوں وغیرہ)پر بھاری ٹیکس عائد کرچکی ہے جس کی وجہ سے ورکرز اپنے بچوں کو واپس آبائی ممالک میں بھیج رہے ہیں۔ ان کی اکثریت بچوں کے امتحانات ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی جو اب ہو چکے ہیں اور اب آئندہ چند دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز کے بیوی بچوں کے پاکستان واپس آنے کی توقع ہے۔
