امریکی ریاست میساچیوسیٹس کے ایک شہر میتھیون سے تعلق رکھنے والے جیسن ولیمز کو 30 ڈالر کا ٹکٹ کھرچنے پر جو نمبر ملے انہیں دوسری مرتبہ ایک ملین ڈالر کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔
اب سے چند روز قبل جیسن نے اپنے ٹکٹ کے ساتھ ایک یادگار تصویر اتروائی جبکہ وہ اس سال 10 جنوری کو بھی 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔
حال ہی میں جیتا ہوا لاٹری ٹکٹ انہوں نے میتھیون کے ایک اسٹور سے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انعام یافتہ ٹکٹ بھی کسی نے ان سے یادگار کے طور پر خریدا ہے جسے انہوں نے 10 ہزار ڈالر میں فروخت کیا ہے۔