تازہ تر ین

سونم کپور کی شادی کی تیاریاں،رنگ میں بھنگ پڑگیا

ممبئی (ویب ڈیسک )گزشتہ روز کپور خاندان نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رواں ماہ 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ شادی کا اعلان تو گزشتہ روز ہواہے تاہم سونم کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ پہلے سے جاری تھیں۔سونم کپور کی شادی مکمل رسم ورواج کے ساتھ انجام پائے گی اور مہندی، مایوں، سنگیت سمیت تمام رسمیں اداکی جائیں گی، سونم کی سنگیت کی تقریب میں رقص کی تربیت دینے کیلئے بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر فرح خان کو بلوایا گیا تھااور وہ گزشتہ کئی روز سے سنگیت کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے رقص کی ٹریننگ دے رہی تھیں۔ تاہم شادی سے محض 6 روز پہلے تیاریوں میں اس وقت رنگ میں بھنگ پڑگیا جب فرح خان ایک حادثے میں اپنی ٹانگ تڑوابیٹھیں جس کے باعث اب وہ رقص کی ٹریننگ نہیں دے پائیں گی۔ جس کی اطلاع فرح خان نے خوداسنیپ چیٹ پر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی سنگیت کی تقریب شادی سے ایک روز پہلے 7 مئی کو منعقد کی جائے گی اسی سلسلے میں فرح خان رقص کی ٹریننگ دے رہی تھیں تاہم پیر کے روز وہ ایک ٹی وی شو کے دوران لوگوں کو رقص کی تربیت دے کر اپنی وین میں واپس جارہی تھیں کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا اور ان کی سیدھی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔ فرح خان کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نےا نہیں طبی امداد دینے کے بعد ایک ہفتےتک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لہٰذااب فرح خان سنگیت کیلئے مزید رقص کی تربیت نہیں دے پائیں گی اور ان کی جگہ کوریوگرافر گیتا کپور رقص کی تربیت دیں گی۔دوسری جانب سونم کپور آنند آہوجا کی شادی کے کارڈ منظر عام پر آگئے ہیں تاہم یہ عام کارڈز نہیں بلکہ ای میلز ہیں جو کپور خاندان کی طرف سے مہمانوں کو دعوت نامے کے طور پر بھیجی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain