ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ سونم کپور بہت جلد آنند اہوجا نامی بزنس مین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جس کا اعلان ان کے خاندان نے ایک بیان کے ذریعے کیا۔سونم کپور کا شمار تو بولی وڈ کی نامور اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کچھ کامیاب فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا۔دوسری جانب ان کے ہونے والے شوہر آنند اہوجا کے بارے میں اس وقت تک کوئی نہیں جانتا تھا، جب تک سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا شروع نہیں کیں۔آنند اہوجا کا تعلق دہلی سے ہے،وہ ’ جو بھین‘ نامی ملبوسات کے برینڈ کے مالک ہیں، اس کے علاوہ وہ اور بہت سے بزنس کا حصہ ہیں۔آنند نے امریکا میں تعلیم مکمل کی، جس کے بعد انہوں نے ایمیزون ڈاٹ کام میں انٹرنشپ کی تھی، تاہم بعدازاں دہلی واپس آکر انہوں نے اپنے والد ہریش اہوجا کے ساتھ ان کا کام سنبھالا۔قیاس آرائیوں کے مطابق آنند اور سونم کی ملاقات 2014 میں فیشن ڈیزائنر پرنیا قریشی نے کروائی، اس وقت پرنیا سونم کی اسٹائلسٹ تھیں۔رپورٹس کے مطابق آنند اہوجا نے سونم کپور سے ملاقات کے ایک ماہ بعد ہی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی، جسے اداکارہ نے قبول بھی کرلیا۔