ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کا پہلا گانا ”تعریفاں“ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کے ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا پہلا گانا ”تعریفاں “ جاری کر دیا گیا ہے۔ گانا کرینہ کپور خان، سونم کپور ، سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا پر فلمایا گیا ہے۔ گانے کی کوریوگرافی فرح خان نے دی ہے۔ گانے میں اپنی آواز کا جادو گلوکار بادشاہ نے جگایا ہے۔ فلم کے ہدایتکار شاشنکا گھوش ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔