اسلا م آ با د (ویب ڈیسک) وزارتِ خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے امریکی اقدام کے جواب میں پاکستان میں امریکی سفارتکاروں پر بھی ویسی ہی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔بی بی سی کے پاس موجود وزارتِ خارجہ کے ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے امریکی سفارتکاروں کے پاکستان میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کیں جن میں ایسی شکایات سےنمٹنے کے لیے نیا نظام تشکیل دینا بھی شامل ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی تو 11 مئی سے امریکی سفارتکاروں پر بھی ایسی ہی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
