ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے ملک سے سات لاکھ یمنی مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رواں برس سترہ ہزار یمنی مہاجرین کو ملک بدر کر چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے خدشہ ظاہر کیا کہ سعودی عرب میں موجود سات لاکھ مہاجرین کو بھی واپس جنگ زدہ ملک یمن روانہ کیا جا سکتا ہے۔آئی او ایم کے مطابق سعودی حکومت نے ایسے یمنی مہاجرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر رکھا ہے، جن کے پاس سعودی عرب میں قیام کا قانونی اجازت نامہ نہیں۔
