تازہ تر ین

فیس بک سے جڑنے والی 200 ایپس صارفین کا ڈیٹا استعمال کرتی رہی ہیں

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک )فیس بک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ان ایپس کے نام نہیں بتائے جاسکتے لیکن وہ یوزر کی اجازت سے فیس بک سے لاگ ان ہونے کے بعد ان کے ڈیٹا پر نقب لگارہی تھیں۔ فیس بک نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی ایپ آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہے تو اسے فیس بک کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی ملتا ہے۔ تاہم فیس بک نے کہا ہے کہ مزید ایپس کو بھی کھنگالا جارہا ہے اور اس میں وقت لگ سکتا ہے۔مارک زکربرگ کے ایک بیان کے مطابق اگلے اہم مرحلے میں فیس بک یہ اندازہ لگائے گا کہ کسی ایک ایپ سے کتنا اور کس قدر ڈیٹا لیا گیا ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات ظاہر ہونے کے بعد فیس بک سے ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ مزید سلگ جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain