تازہ تر ین

مریخ پر بھیجے گئے سب سے چھوٹے سیٹلائٹ سے زمین کی پہلی تصویر موصول

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)اس نینو سیٹلائیٹ کا نام مارس کیوب سیٹ مارکو عرف وال ای رکھا گیا ہے۔ اس کی لی گئی یادگار تصویر میں ہمارا نیلگوں سیارہ ایک خوبصورت نیلے نقطے کی مانند دکھائی دے رہا ہے جسے مشہور ماہرِ فلکیات کارل ساگان کے اس مشہور جملے کی بنا پر ’ہلکا نیلا نقطہ‘ (پیل بلیو ڈاٹ) قرار دیا گیا ہے جس کا ذکر انہوں نے اپنی مشہور کتاب اور دستاویزی فلم کوسموس میں کیا تھا۔تصویر میں ہمارا چاند مدھم سفید نقطے اور زمین ایک نیلے مدھم دھبے کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں نینوسیٹلائٹس 5 مئی کو مریخ کی جانب روانہ کیے گئے تھے جو مریخ پر ناسا کی جانب بھیجے جانے والے انسائٹ مشن کا حصہ ہیں۔ ان دونوں سیٹلائٹ کی جسامت ایک بریف کیس جتنی ہے جو نومبر میں مریخ پر پہنچیں گی جبکہ ان پر جدید ترین تجرباتی ا?لات رکھے گئے ہیں۔ دونوں کے نام مارکو اے اور مارکو بی رکھے گئے ہیں۔اس سے قبل وائیجر اول نامی خلائی جہاز نے 1990 میں تقریباً پونے چار ارب میل کے فاصلے سے سیارہ زمین کی ایک تصویر لی تھی جو بہت مقبول ہوئی تھی۔ اس تصویر میں زمین نیلے نقطے کی طرح دکھائی دے رہی تھی۔ناسا کے چیف انجینئر اینڈی کلیش کے مطابق انسانی تاریخ میں اب تک کوئی نینو سیٹلائٹ اتنی دور نہیں گیا۔ اس وقت دونوں سیٹلائٹ بہترین حالت میں اپنے سفر کی جانب رواں دواں ہیں۔ مارکو بی کو وال ای اور مارکو اے جسے ایوا کا نام بھی دیا گیا ہے۔ جب بڑا خلائی جہاز مریخ پر اترے گا تو یہ دونوں سیٹلائٹ اس پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain