بہاولنگر(ویب ڈیسک )چک پنجکوسی میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد ٹوکے کے وار سے قتل کردیا گیا۔بہاولنگر کے چک پنجکوسی میں افسوس ناک واقعہ پیش ا?یا ہے جہاں ایک 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق معصوم نصرت گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی اور کچھ گھنٹوں بعد علاقے میں خالی پلاٹ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔بچی کے والد اشرف نے کہا کہ ان کی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچی گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تھی لیکن کچھ گھنٹوں بعد اس کی لاش ملی۔ بچی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں اور اس کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہچ کر لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔