ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ بیٹی میری زندگی کی سب سے بڑی استاد ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر آپ کا بچہ ایک دن کا ہے یا 21سال کا ہےاس دوران والدین کو مسلسل کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے اور ہر والدین کا تجربہ مکمل طور پر مختلف ہوتا ہے لیکن یہ سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری 6سالہ بیٹی میری زندگی کی واقعی سب سے بڑی استاد ہے۔
کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں ہے کہ وہ ماں کے پریشان ہونے سے قبل تمام مرکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔





































