تازہ تر ین

باربی کیو کے شوقین ہوشیار ہو جائیں ،سیخوں کا دھواں کینسر کا باعث بن سکتا ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک )گِرلنگ اور باربی کیو سے بنے مزیدار پکوان کسے پسند نہیں ہوتے لیکن ان کا دھواں اور اس سے خارج ہونے والے مضر ذرات جلد کے راستے سرطان سمیت کئی اہم امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔انوائرونمینٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی جریدے میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلد کے راستے (پاتھ ویز) سے گزر کر باربی کیو کے ذرات سانس کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں اور بسا اوقات یہ کسی کپڑے سے بھی نہیں رکتے۔ یہ تحقیق امریکن کیمیکل سوسائٹی کے اجلاس میں بھی پیش کی گئی ہے اور اسے چین کی جینان یونیورسٹی کے ماہرین نے انجام دیا ہے۔یہ رپورٹ امریکی تناظر میں کی گئی ہے جہاں ہر گھر میں باربی کیو کےلیے گِرل اور اسموکر موجود ہوتا ہے اور 70 فیصد امریکی گوشت باربی کیو کرکے کھاتے ہیں جب کہ ان میں 50 فیصد سے زائد گھرانے مہینے میں چار مرتبہ باربی کیو سے کھانا پکاتے ہیں۔ اس عمل میں مضرِ صحت ذرات پولی سائیکلک ایئرومیٹک ہائیڈرو کاربنز (پی اے ایچ) پیدا ہوتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain