تازہ تر ین

گائے ،بھینس ،بکری یا اونٹ ؟موٹاپے اور شوگر سے بچاﺅ کے لیے کونسا دودھ مفید ہے ایسا نام سامنے آگیا کہ سب مان گئے

ہیوسٹن، امریکہ: بچوں میں موٹاپا اس وقت دنیا بھر میں ایک چیلنج بن چکا ہے اور ایسے بچے آگے چل کر ذیابیطس، بلڈ پریشر اور استحالہ میں خرابی (میٹابولک سنڈروم) کے شکار ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس میں ہیلتھ سائنس سینٹر کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر موٹاپے کی جانب مائل بچوں کو روزانہ دو گلاس گائے کا کسی بھی قسم کا دودھ دیا جائے تو اس سے نہ صرف ان میں انسولین کا انجذاب بہتر ہوتا ہے بلکہ آگے چل کر خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔اس سروے کی تفصیلات ویانا میں یورپین کانفرنس آن اوبیسٹی میں پیش کی گئی ہیں جس سے بچوں میں دودھ پینے کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔ غذائی ماہر ڈاکٹر مائیکل یافی نے بتایا کہ روزانہ دودھ پینے کی عادت بچوں کو میٹابولک سنڈروم سے بچاتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سروے میں شامل صرف دس بچے ہی ایسے تھے جو دودھ کی ضروری مقدار پی رہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain