تازہ تر ین

مشرف نے آئین توڑا : ضمیر آفاقی ، نواز شریف خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کیلئے بیانات دے رہے ہیں، علی احمد ڈھلوں، لگتا ہے نثار کے پاس نواز شریف کے راز ہیں : میاں حبیب، عدالت کا مشرف کو چانس بہترین موقع : امجد اقبال ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار علی احمد ڈھلوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں مفاد کی سیاست ہو رہی ہے۔ نوازشریف اب اپنے خلاف مقدمات سے فرار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوازشریف خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں۔ ان لوگوں نے نظام نہیں بنایا اور صرف اپنے مفادات دیکھے‘ میں سمجھتا ہوں اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کو ملٹری کورٹ کے حوالے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا مشرف ایک بزدل آدمی ہیں وہ نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا قوم کو لیڈر ٹھیک کرنا ہے۔ اگر لیڈر ہی کرپٹ ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ ملٹری کورٹس اچھا شگن نہیں۔ میرے خیال میں تو جمہوری حکومتوں کو مستحکم نہیں ہونے دیا گیا جس وقت تک ملک میں استحکام نہیں ہو گا ملک میں اس طرح کے بحران رہیں گے۔ مشرف نے آئین توڑا وہ عدالتوں سے اشتہاری ہیں۔ میرے خیال میں مشرف کو بھی عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے لیکن میرے خیال میں پرویزمشرف واپس نہیں آئیں گے ان کے خلاف بہت کیسز ہیں۔ کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ نوازشریف اپنے کیس کو الجھانا چاہتے ہیں التوا میں ڈال کر راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ نواز اپنے کیس کو سیاسی ایشو بنا کر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ چودھری نثار کے پاس بہت زیادہ راز ہیں۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اگر مشرف آ جاتے ہیں تو ہو سکتا ہے وہ اس طرح کیس کی پیروی نہ کر سکے جس طرح کرنی چاہئے۔ عدالت مشرف کو موقع دے رہی ہے یہ موقع ان کے لیے بہتر بھی ہو سکتا ہے۔ چودھری نثار کے معاملے پر نوازشریف نے شاید شہبازشریف کی بات نہیں مانی اور آخر کار چودھری نثار کو بولنا پڑا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain