ایڈنبرا (نیوزایجنسیاں ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر فہیم اشرف نے سکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی اور سیریز بھی دو صفر سے جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک مستحکم یونٹ کے طور پر کامیابی کے ساتھ کھیل رہی ہے جو ٹیم انتظامیہ کی بہترین کاوش اور محنت کا نتیجہ ہے۔دوسرے میچ میں تین وکٹیں لے کر فتح کی ضمانت بننے والے فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ہمیشہ یہ ہدایت ہوتی ہے کہ اپنے لحاظ سے باﺅلنگ کرتے ہوئے فیلڈنگ کی بھرپور سپورٹ حاصل کرو اور وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔فہیم اشرف کے مطابق دونوں میچز میں انہوں نے اپنا ٹوٹل زیادہ نہیں سمجھا لیکن دونوں میچوں میں بالنگ بہت اچھی رہی کیونکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے جو سیکھا وہ یہاں کارآمد رہا۔
