میڈرڈ(اے پی پی) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور 17 ویں مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال آرام کی غرض سے آئندہ ہفتے شیڈول ومبلڈن وارم اپ ٹورنامنٹ کوئنز کلب سے دستبردار ہو گئے۔ نڈال نے گزشتہ ہفتے گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں نے کوئنز کلب ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے تاکہ ومبلڈن اوپن میں بھرپور انداز سے شرکت کر سکوں۔