لاہور(خبر نگار)عید کے تین دنوں میں لاہورچڑیا گھر اور سفاری زومیں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار582لوگ معیاری تفریح سے لطف اندوزہوئے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کو 85 لاکھ89 ہزار470 روپے آمدن ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کے مطابق عید کے تیسرے دن لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں ایک لاکھ9 ہزار338 لوگ تفریح کے لئے آئے،35 لاکھ30 ہزار880 روپے آمدن ہوئی عید کے تیسرے دن لاہور چڑیاگھر میں 84151 لوگ تفریح کے لئے آئے،28 لاکھ97 ہزار920 روپے آمدن ہوئی جبکہ سفاری زو میں 25 ہزار187 لوگ تفریح کے لئے آئے، 6 لاکھ30 ہزار960 روپے آمدن ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس عوام کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کے افسروں کو سیاحوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے پر شاباش دی۔
وائلڈ لائف





































