تازہ تر ین

پرتگال نے مراکش کو گھر واپسی کا پر وانہ تھما دیا

ماسکو(نیوزایجنسیاں) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت پرتگال نے مراکش کو 1-0سے ہرادیا۔یوروگوئے نے سعودی عرب کو 1-0سے ہراکرپری کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کاواحدگول لوئس سواریزنے کھیل کے23ویں منٹ میں سکورکیا۔شکست کے بعد سعودی عرب اورمصرکی ٹیمیں ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل کی دوڑسے باہرہوگئیں۔ریال میڈرڈ اسٹار نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔مراکش کی جانب سے پرتگال کا اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم یورپی ٹیم نے اسے گول کرنے سے باز رکھا۔متواتردوسری شکست کے بعد مراکش کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑسے باہرہوگئی۔ تیسرے میچ میں فتح بھی مراکش کو پری کوارٹرفائنل میں نہیں پہنچاسکے گی۔فتح کے بعد پرتگال اپنے گروپ پر پہلی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ مراکش کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رونالڈو کا یہ ٹورنامنٹ میں چوتھا گول تھا۔ اسپین کے خلاف انہوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔اب بین الاقوامی میچوں کے دوران سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والی فہرست میں رونالڈو صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔پرتگال کا اگلا میچ 25 جون کو ایران کے خلاف ہوگا جبکہ مراکش کی ٹیم اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain